ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا: ڈی آئی جی حیدرآباد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ان کے خلاف کوئی بھی سفارش برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہ یار ایس ایس پی آفس میں صحافیوں سے بات چیت میں کیا، نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ریجن میں منشیات فروشوں اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی تھانے کی حدود میں منشیات فروشی بڑتے ہوئے جرائم کی شکایت پر علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی، ہماری پہلی ترجیع ہے کہ ہم معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کریں اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے میں نے تمام اضلاع کے ایس ایس پی ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے صحافیوں اور عوام سے رابطے میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے حیدرآباد میں منشیات مین پڑی، گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے مین پڑی ، گٹکا منشیات فروخت کرنا بند کرادی ہے اور جوئے فحاشی کے اڈے کا خاتمہ کرایا ہے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر 8 اور 12 ربیع اول کو جشن عیدمیلاالنبی کی ریلیوں اور ہونے والے اجتماع میں پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت کی گئی ہیں تاکہ جشن عیدمیلاالنبی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس ہائی الرٹ رہے گی۔

نعیم شیخ نے یہ بھی کہا کہ ہم حیدرآباد سمیت ٹنڈوالہ یار، ٹنڈومحمد خان، مٹیاری، ہالا، ودیگر اضلاع کے پولیس افسران سے میٹنگ میں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے ہونے والے جرائم کو مکمل ختم کریں اور اپنے اپنے علاقوں کو امن کا گہوارا بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں