اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ایران کو دوبارہ جوہری ڈیل پر قائم رکھا جاسکتا ہے: یورپی یونین

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: چیئرمین یورپی یونین برائے خارجہ امور فیڈریکا موروگینی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ڈیل کی کوئی بڑی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے ہونے والے اجلاس میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو بچانے پر غور کیا گیا جبکہ خلیجی پانیوں میں عالمی تیل بردار جہازوں پر حملوں سمیت امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریکا کا کہنا تھا کہ پراثر مذاکرات کے ذریعے ایران کو دوبارہ جوہری ڈیل پر قائم رکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ڈیل 2015 کی حالیہ خلاف ورزیاں اتنی بڑی نہیں کہ اس پر بات ہی نہ کی جائے بلکہ فریقین مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کرسکتے ہیں۔

چیئرمین یورپی یونین برائے خارجہ امور نے ایران کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تلخیوں کو بھلا کر بہتر مستقبل کا سوچنا ہوگا، سمجھوتے کے منافی تمام سرگرمیوں کو ترک کرکے آگے بڑھنا چاہیئے۔

ایران امریکی پابندیوں کے مقابلے میں پختہ عزم کے ساتھ کھڑا ہے،حسن روحانی

دریں اثنا تین اہم یورپی طاقتوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقے میں تناؤ میں کمی لانے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت بحال کرنے کی راہ تلاش کی جائے۔

برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے خاتمے کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں