واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ کے عدلیہ مخالف بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہترین ججز ہے جو عدل پر فیصلہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں سے متعلق امریکا کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بھی فیصلے پر جارحانہ انداز میں اظہار برہمی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس کو ’اوبامہ جج‘ کہا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس کی جانب سے پہلی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بیان دیا ہے۔
خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں کوئی اوباما جج، ٹرمپ جج، کلنٹن جج یا بش جج نہیں، ہمارے پاس بہترین ججز ہے جو عدل پر فیصلہ کرتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تارکین وطن سے متعلق امریکی صدر کا حکم نامہ وفاقی عدالت کی جانب سے معطل کیا گیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’تارکین وطن پر پابندی کو ’اوبامہ جج‘ نے کالعدم قرار دیا ہے۔
Sorry Chief Justice John Roberts, but you do indeed have “Obama judges,” and they have a much different point of view than the people who are charged with the safety of our country. It would be great if the 9th Circuit was indeed an “independent judiciary,” but if it is why……
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 21, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف کی گئی ہرزہ سرائی کا دفاع کرتے ہوئے ہے کہ چیف جسٹس رابرٹس غلط ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے امریکا کی اعلیٰ عدالت کے چیف جسٹس کے سخت بیان دیتے ہوئے لوگوں کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف اکسایا ہے۔