راولپنڈی: وفاقی وزیر برائے ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی قبول نہیں کرتے، ہمارا قائد وزارتِ عظمیٰ کا خواہش مند پہلے بھی نہیں تھا اور اب بھی نہیں ہے۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کوئی ادارہ سازش نہیں کررہا اور نہ ہم کسی پر الزام لگا رہے ہیں، عوام اور کارکنان کی محبت یہ بتا رہی ہے کہ نوازشریف آئیں گے اور چھا جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد پاکستان میں آئین کی حکمرانی کو لانا ہے کیونکہ وزارتِ عظمیٰ نوازشریف کا نہ پہلے ٹارگٹ تھی اور نہ ہی اب ہے، جمہوریت کو حقیقی شکل میں بحال کروانا چاہتے ہیں۔
پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ مری روڈ پر رواں دواں
یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد نوازشریف پہلی بار اپنی رہائش گاہ لاہور جارہے ہیں، اس ضمن میں اُن کا قافلہ آج صبح مری میں واقع پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوا۔