جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی کنگز کے مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم کے گھرانے کو بڑی خوشی ملی ہے، خدا نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر عماد وسیم نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ خدا نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں الحمد اللہ کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔

- Advertisement -

عماد وسیم کی جانب سے خبر شیئر کرتے ہی ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کرکٹرز کے علاوہ شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی عماد وسیم اور ان کی فیملی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹر عماد وسیم کی یہ دوسری اولاد ہے اس سے قبل چار مارچ دو ہزار اکیس کو خدا نے انہیں اپنی رحمت سے نوازا تھا، جس کا نام انہوں نے سیدہ عنایا عماد رکھا تھا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر عماد وسیم اگست 2019 میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھیں جس میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں