بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں: آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کا سہرا سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی میزبانی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، اےپی سی کی کامیابی کا سہرا سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اےپی سی کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہوجانی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شکست خوردہ کرپٹ مافیا لوٹا مال بچانے کے لیے پھر جمع ہو رہا ہے: وزیر اعظم

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری پہلی اےپی سی نہیں ہے، ناسمجھ سیاسی بونوں کو سیاست کا پتہ نہیں ہے، مریم نواز نے مشکلیں برداشت کیں، ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہباز گل کا اے پی سی پر ردعمل

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کےسرکردہ رہنماؤں کا نظریہ بنیادی طور پر جھوٹ پر ہے۔

معاون خصوصی نے تنقید کی کہ شہبازشریف نے کہا تھا کہ علی بابا چالیس چور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج کہہ رہے ہیں اکتالیس واں چور مجھے بنا دیں، کیوں کہ اکتالیس ویں سیٹ پر مریم نواز نہ بیٹھ جائیں۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکہ زنی کے مقابلے میں دنیا میں آصف زرداری بلا مقابلہ منتخب ہوسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں