The news is by your side.

Advertisement

ہم نے کسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہیں کہیں گےتو اور کیا کہیں گے؟ ہم نےکسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم احتساب کیلئےحکومت میں آئے، ہم کہہ رہےہیں احتساب ہونا چاہیےکیایہ گالی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےاس بات پر ووٹ لیا ہےکہ ہم احتساب کریں گے، نوازشریف اور مریم نوازپرعدالتوں میں ثابت ہوا ہے، نوازشریف اور مریم نواز مجرم ہیں ضمانت پرجیل سےباہرہیں اب ہم چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو نہیں کہیں گےتو اور کیا کہیں گے؟ ہم نےکسی کو گالی نہیں دی، چور کو چورہی کہیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنےتھنک ٹینکس تشکیل دینےچاہئیں،تھنک ٹینکس کےذریعےتنقید اور مشاورت اچھی ہوگی، سیاسی جماعتوں کےپاس اپنا کوئی پلان یا اسٹرکچر نہیں ہوتا، کوئی جماعت حکومت میں آتی ہےتواپنا اسٹرکچر پھربناتی ہے، کورونامثال لےلیں تنقیدکرنےوالی جماعتوں کےپاس کوئی پلان نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تجویز ہے وفاق کی اصلاحات کو پہلےچھوڑیں ڈسٹرکٹ سطح پر کریں، ڈسٹرکٹ کےبعدصوبوں کےوسائل سےمتعلق اصلاحات کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں