منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کرونا وبا کے تناظر میں ہمیں دیرپا حکمت عملی اپنانا ہوگی: وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے تناظر میں ہمیں دیرپا حکمت عملی اپنانا ہوگی، ہمیں پارلیمانی ممبران کی سیفٹی اور سیکیورٹی کا مناسب بندوبست بھی کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آج فخر امام کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے ورچول سیشن کے تیسرا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاس کے بعد میری برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی، دریافت کیا برطانوی پارلیمنٹ اجلاس کا کیا طریقہ کار اپنا رہی ہے؟۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے ایک نوٹ لکھ کر دیا جو میں آپ کو پیش کر رہا ہوں، برطانوی پارلیمنٹ نے ہائیبرڈ اجلاس کے انعقاد کا طریقہ کار بنایا، میری رائے میں سوال وجواب کا سلسلہ نہیں ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے تناظر میں ہمیں دیرپا حکمت عملی اپنانا ہوگی، ہمیں ممبران کی سیفٹی اور سیکیورٹی کا مناسب بندوبست کرنا ہوگا۔ بلوچستان اور سندھ ممبران کی اجلاس میں شرکت کیلئے اسپیشل انتظامات کرنا ہوں گے۔

پاکستان میں کرونا وبا سے اموات 486، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 21501 ہو گئی

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ گیلریز میں لوگوں کو بلاجواز داخلے سے روکا جائے، کرونا متعلقہ اجلاس میں ہم کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے، پیر کو دو پہر 3بجے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں مختلف تجاویز سامنے آئیں، اجلاس ایک دن کے وقفے سے جاری رہے گا، یہ بھی طے ہوا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی، اجلاس کو کروناوائرس پر بحث کیلئے محدود رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں