تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‏’تربیت یافتہ فوج ہیں، ہر قیمت پر ملک کا دفاع یقینی بنائیں گے‘‏

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں مادروطن کا ہر قیمت پر ‏دفاع یقینی بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لاہور کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن ‏کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی آرمی چیف نے کورکی آپریشنل تیاریوں اور کورونا سے متعلق اقدامات کی ‏تعریف کی۔

آرمی چیف نے لاہور میڈکل کالج کا بھی دورہ کیا اور اسکول آف الائیڈہیلتھ سائنسزکا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ‏انہوں نے لاہور میڈیکل کالج کے طلبہ و اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد ‏عبدالعزیز آرمی چیف کیساتھ تھے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ ایل ایم سی پاکستان میں نمایاں کالج کے طور پر سامنے آیا ہے ایل ایم سی فزیکل تھراپی ‏سمیت معیاری ڈاکٹرز تیار کر رہا ہے نوجوان ملک اورانسانیت کی خدمت کےلیےبڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

آرمی چیف نے بیدیاں میں اگلےمورچوں کا بھی دورہ کیا جہاں مقامی فارمیشن کمانڈرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ‏آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور بلندعزم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں ‏جوانوں نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں ہم ایک تربیت یافتہ جنگجو فوج ہیں مادروطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی ‏بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -