کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ رواں سال تینوں فارمیٹ میں ہماری جیت کا تناسب کم ہوا ہے، ہمیں بہت کچھ سیکھ کر پرفارمنس میں بہتری کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ 2019پاکستان کے لیے ٹف تھا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کا دورہ مشکل تھا، ہمارے کھلاڑیوں نے اہم وقت پر فارم کھودی، ٹیم میں مزید کام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے پورے سال بہترین کارکردگی دکھائی، آسٹریلیا میں بابر اعظم نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، نوجوان بولرز کا آنا خوش آئند ہے۔ نسیم اور شاہین اچھی فارم میں ہیں۔
📹 @captainmisbahpk reviews Pakistan national men’s team’s 2019
Full video: https://t.co/nKWp7GCwVH pic.twitter.com/h7PaQafVDM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 31, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم درست سمت میں ہیں، مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
2021 میں 6 مقامات پر پی ایس ایل میچز ہوں گے: چیئرمین پی سی بی
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے، ہماری سب سے بڑی کامیابی ٹیسٹ کی بحالی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا کہ 2020 میں پورا پی ایس ایل ہوم گراؤنڈ پر ہوگا، 2021 میں 6 مقامات پر پی ایس ایل میچ ہوں گے، ہر ٹیم کا اپنا ہوم گراؤنڈ ہوگا۔