اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

‏’مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کی مدد کیلیے تیار ہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے ترکی میں خوفناک آتشزدگی پر مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏مشکل وقت میں ترک حکومت اور عوام کی مددکےلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ جنگل میں لگی آگ سے نقصان پردکھ ‏میں شریک ہیں اس صورتحال پر حکومت اور عوام کےساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ترک ‏حکومت کو درپیش کسی بھی مدد کے لیے تیار ہیں۔

ترکی کے جنوبی ساحلی خطے میں متعدد مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 180 ‏سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ آگ نے سیاحتی مقامات سمیت 6 صوبے کو لپیٹ میں لے لیا

آگ انطالیہ کے مشرق میں 75 کلومیٹر کے فاصلے پر کم آبادی والے علاقے میں ایک ریزورٹ سے ‏پھیلی جو روسی اور مشرقی یورپی سیاحوں میں مقبول تھا۔

جس کے بعد یہ ہوٹلز اور ریزورٹس سے گھرے ساحلی مقام پر پھیل گئی، سوشل میڈیا اور ترک ‏ٹیلی ویژن پر سامنے آنے والی فوٹیجز میں رہائشیوں کو کاروں سے نکلتے اور دھویں سے بھری ‏سڑکوں پر اپنی زندگی بچانے کے لیے بھاگتے دیکھا گیا۔

امداد پہنچانے کی کوشش میں ایک 25 سالہ شخص بھی ہلاک ہوگیا، اب تک 183 افراد کو ہسپتالوں ‏میں داخل کیا جاچکا ہے۔

وزیر زراعت بکر باک دیمیرلی نے بتایا کہ جنوبی ساحل پر نئی آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہوٹل کو ‏بھی خالی کروالیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں