بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مافیا کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مافیا کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا کہ مافیا کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے، سازشوں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان تمام وعدے پورے کریں گے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ 10 ارب کے منصوبے سے کوہاٹ، کرک اور ہنگو میں گیس فراہمی منظور کرائی، گیس کی فراوانی ممکن بنائیں گے، 22 یوسیز کے لیے 22 کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنا کر دم لیں گے، عمران خان واحد حکمران ہے جس نے 14 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا۔

عمران خان نے ہینڈ پمپ کی سیاست ختم کردی: شہریار آفریدی

یاد رہے کہ رواں ماہ 4 جنوری کو وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کرک میں نلکے لگانے کے سوا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، عمران خان نے ہینڈ پمپ اور پریشر پمپ کی سیاست ختم کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں