تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ویڈیو ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں مریم نواز کی جانب سے پیش کردہ آڈیو ویڈیو ٹیپ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے مریم صفدر نے ٹیپ کا سہارا لیا، ویڈیو کو دیکھا جائے گا کہ کیا وہ اصلی ہے یا ٹیمپرڈ، اس ٹیپ کی فرانزک کے بعد سب سامنے آ جائے گا۔

[bs-quote quote=”کوئی ٹھوس شواہد ہیں تو میڈیا کی بجائےعدالت میں ثبوت لے جائیں، توقع کرتی ہوں آپ قانون کی عدالت میں جائیں گی اور ریلیف لیں گی۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فردوس عاشق اعوان”][/bs-quote]

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیپ کو لے کر مریم صفدر نے آج بھونڈی کوشش کی ہے، ایک قابل عزت ادارے کو داغ دار کرنے کی کوشش کی ہے، مریم صفدر آڈیو ٹیپ کو میڈیا کو بیچنا چاہتی تھیں، جس کے بارے میں ٹیپ ہے اس سے پوچھے بغیر بات چیت کو ٹیپ کرنا غیر قانونی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ویڈیو میں جج اور مختلف اداروں کی باتوں کو دیکھا جائے گا، ٹیپ کی فرانزک کے بعد سب سامنے آ جائے گا، حکومت قوم سے کوئی چیز نہیں چھپائے گی، ہماری حکومت میں غنڈوں نے سپریم کورٹ کے ججز کو بھاگنے پر مجبور نہیں کیا، ججز کی کرسیاں توڑنے والی جماعت آج ٹیپ کا ذکر کر رہی ہے، یہ ٹیپ عدالتوں میں لے جائیں اور اپنی بے گناہی ثابت کر دیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ اداروں کو کم زور کرنے کے لیے خود کش حملہ کرنا ٹھیک نہیں، آپ نے ملک کی جوڈیشری پر انگلیاں اٹھا دی ہیں، یہ پاکستان کے ساتھ حسد اور بغض ہے، مریم نواز کی آج کی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں، محترمہ اپنے ضمیر کی عدالت کی مجرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مریم نواز احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئیں

فردوس عاشق نے کہا کہ اگر کوئی ٹھوس شواہد ہیں تو میڈیا کی بجائےعدالت میں ثبوت لے جائیں، توقع کرتی ہوں آپ قانون کی عدالت میں جائیں گی اور ریلیف لیں گی۔

مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ شبر زیدی سے کہا تھا جب مریض آتا ہے تو اس کی بیماری دیکھ کر گولی تجویز کی جاتی ہے، پھر انجیکشن کی طرف جاتے ہیں، آپ نے تو مریض دیکھتے ہی ڈائریکٹ 10 سی سی انجکشن لگا دیا جس سے ری ایکشن ہو گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -