لاہور : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیالکوٹ کو دئیے گئے تاریخی پیکج سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ کپتان نے سیالکوٹ آمد کے موقع پر عوام کو تاریخی پیکج کا تحفہ دیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اہلیان سیالکوٹ کی جانب سے تاریخی پیکج دئیے جانے پر عوام وزیر اعظم عمران خان کی شکرگزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے سیالکوٹ کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور اراضی ریکارڈ سینٹر کا قیام عوام کے مسائل حل کرنے کی جانب سے اہم قدم ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی ترقی میں اقبال کے شاہین کپتان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہر اقبال کی حقیقی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔
کپتان کی سیالکوٹ آمد اور سیالکوٹ کے عوام کو تاریخی پیکج دینے پر اہلیانِ سیالکوٹ کیجانب سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ! روڈ انفراسٹرکچر، جدید ہسپتالوں کے قیام، پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں سے سیالکوٹ کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 10, 2020