پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اعلیٰ تعلیم کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے خواب کو پورا کریں گے، عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ ہرضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر راجہ یاسر اور ایم پی اے سردار آفتاب نے ملاقات کی جس میں راجہ یاسر ہمایوں نے عثمان بزدار کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے،اعلیٰ تعلیم کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے خواب کو پورا کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کو دور حاضر سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے،ہمارے دور میں نئی یونیورسٹیاں بن رہی ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق دور میں تعلیم کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیاگیا،ماضی میں پسماندہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی،نظر انداز علاقوں کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی تھی جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سی پیک پر ترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں