اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‏’آئندہ الیکشن میں ہمیں دو تہائی اکثریت ملے گی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ہمیں دوتہائی اکثریت ‏ملےگی اور ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اسلام آباد ‏ہائیکورٹ نے ہی نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا ہے آج توہائیکورٹ کافیصلہ ماناجارہاہےاشتہاری والا ‏کیوں نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں حق میں فیصلہ دیں توٹھیک خلاف فیصلہ آئےتونہیں مانتے، حدیبیہ پیپر ‏کیس اوپن اینڈشٹ کیس تھان لیگ کیوں بھاگتی ہے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کو ‏ہم نےتو نہیں لگایاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں آزادہیں اور نیب بھی ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے ن لیگ نےماضی ‏میں کارنامے سر انجام دیئےاب بھی ایساسمجھتےہیں حدیبیہ کیس سب کےسامنےمثال کے طور پر ‏موجود ہے ایون فیلڈسےمتعلق بھی دیکھ لیں کتنےمؤقف بدلےگئی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے محمد زبیر نے کہا کہ احسن اقبال اورخواجہ آصف ‏کیخلاف عدالتوں کے فیصلےدیکھ لیں ثبوت ہوں گےہی نہیں توپیش کیاکیےجائیں گے۔

محمدزبیر نے کہا کہ عمران خان کے پاس این آراو دینےکا اختیار ہے نہ دےسکتےہیں عمران خان ‏صرف ایک بات کہتے ہیں ان سب کوجیل میں ڈالوں گا راناثنااللہ کیخلاف کچھ اورنہیں ملاتوڈرگ کا ‏کیس بناکر اندر کر دیا سیف الرحمان نےنیب کوغلط استعمال کیاتھاہم کہتےہیں ہم کہتےہیں ‏جسٹس(ر)عبدالقیوم والامعاملہ بھی غلط تھاموجودہ حکومت ایک بارہی کہہ دےکہ نیب کوغلط ‏استعمال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں