جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

فائنل جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیا، سرفراز احمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمئنر ٹرافی کی جیت پورے پاکستان کی جیت ہے، پورے پاکستان نے دل کھول کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، فائنل جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیا۔

اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ استقبال کے لیے آئے لوگوں نے گھر کے باہر ہی سحری کی اور دل کھول کر ہمیں ویلکم کیا، جیت کا سہارا پورے پاکستان کو جاتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میچ سے قبل امید تھی کہ بھارت کو شکست دے سکتے ہیں، فائنل کا ٹاس ہارا تو خیال آیا یہ پاکستان کے لیے اچھا ہوگیا، تمام کھلاڑی جیت کا جذبہ لے کر میدان میں اترے اور انہوں نے ثابت اپنی کارکردگی سے ثابت بھی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو فائنل میں شکست دے کر قوم کو عید کا تحفہ دیا، پاکستانیوں نے بھی دل کھو ل کر ہمارا استقبال کیا اور اتنی محبت دی کہ اکثر لوگوں نے میرے گھر کے باہر ہی سحری کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ لوگوں نے جب اصرار کیا تو اُن کے ساتھ ’موقع موقع‘ گا دیا۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان آج صبح وطن واپس پہنچے ہیں، ائیرپورٹ پہنچنے پر عوام کی جانب سے اُن کا شاندار استقبال کیا گیا اور یہی نہیں بلکہ سرفراز کے گھر کے باہر عوام کا سمندر بھی امڈ آیا تھا۔

پروگرام میں اظہر علی ، کامران اکمل، وہاب ریاض، عماد وسیم، شاداب خان اور لیجنڈ کرکٹر یونس خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام دیکھیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں