اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جائیں گے مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں آئین کاتقاضا ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ انتخابات کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بارہ اگست سے پہلے حکومت چھوڑ دیں گے نگراں وزیراعظم کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا نئی حکومت عوامی مینڈیٹ کے ساتھ 5 سال کیلئےآئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے نوازشریف مقدمات میں بری ہوچکےہیں وہ پاکستان آئیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، معاشی استحکام کیلیے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دار و مدار کروڈ آئل کی قیمت پر ہوتا ہے، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں