تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اب ہم کسی کیلئےاستعمال نہیں ہوں گے، وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم کسی کیلئےاستعمال نہیں ہوں ‏گے نائن الیون کےبعدپاکستان میں480ڈرون حملےکیےگئے پاکستان نے70سے80ہزارجانوں کی ‏قربانیاں دیں معیشت ہماری تباہ ہوئی،قبائلی علاقےکےلوگوں نےنقل مکانی کی اس کے باوجود ہم ‏پر الزامات لگائے گئے اب فیصلہ کیاہےہم نےکبھی اپنےلوگوں کواس طرح قربان نہیں ہونے دیں ‏گے۔

تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد کے جناح آڈیٹوریم میں ‏منعقدہ خصوصی تقریب سے وزیراعظم نے طویل خطاب کیا جس میں حکومت کو درپیش چینلجز، ‏کارکردگی اور مستقبل کے روڈ میپ سے قوم کو آگاہ کیا۔

طالبان کیوں جیتے؟

افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم نے کہا کہ افغانیوں کی ایک سوچ ہےوہ اپنی آزادی کیلئے ‏لڑتے ہیں سوویت یونین افغانستان پرقبضہ کرنےکی کوشش میں ناکام ہوئے افغان طالبان نےبھی ‏کہازمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہیں ہونےدیں گے 40سال سےافغانستان میں انتشارہے اب وقت ‏آگیا ہے دنیا امن لانےکیلئےافغانستان کی مددکرے طالبان نےدوحہ مذاکرات میں جوباتیں کی تھیں ‏اس کا اعلان کررہےہیں، دوحہ مذاکرات میں جن باتوں پراتفاق ہواتھاان کاہی اعلان کیاجارہاہے، ‏طالبان امن کی بات کررہےہیں دنیاان کی مدد کرے۔

ابتدائی چیلنجز

وزیراعظم نے حکومت کے ابتدائی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے3سال بڑےمشکل ‏گزرے اس کی وجہ ملک کودیوالیہ کر دیا گیا تھا حکومت سنبھالی توہم ڈیفالٹ کررہےتھے،بیرونی ‏قرضوں کی ادائیگی تھی شروع میں سعودی عرب،چین اوریواےای نےہماری مددکی یہ ممالک ہماری ‏مددنہ کرتےتوچیزیں مزیدمہنگی ہوتی شروع میں ہمارےپاس پیسےہی نہیں تھےمجبوری میں آئی ‏ایم ایف گئے آئی ایم ایف کےپاس گئےتوانہوں نےاپنی شرائط بھی عائدکردی۔

پلواما سے کورونا

وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشکلات سےنکل ہی رہےتھےکہ کورونا اور اس سے پہلے پلواما واقعہ ہوا ‏فوج نے پلواما واقعےکے بعد جو ردعمل دیا اس پر خوشی ہوتی ہے3سال میں دیکھاایک مافیا ہے جو ‏پاک فوج پر تنقید کرتا رہتا ہے ماضی میں نےبھی فوج پرتنقیدکی ہے،عدلیہ پربھی تنقیدکی ہے ‏غلطیاں سب سےہوتی ہیں، میں نےتنقیدغلطیوں پرکی ہے ایک مافیاہےجوفوج ‏پرتنقیدکرتاہےاورمطالبہ کرتا ہےحکومت ختم کردو، کوروناوباکےدوران پاکستان کےاقدامات ‏کودنیاسراہتی ہے ہم غلط فیصلے کرتےتولوگ پاکستان میں بھوکےمرجاتے بھارت میں دیکھ لیں ‏کورونالاک ڈاؤن میں لوگ بھوک سے مرے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پراپوزیشن نےمجھ ‏پربھرپورتنقیدکی۔

معاشی کارکردگی

معاشی کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر تھا ‏آج1.8 ارب ڈالر ہے زرمبادلہ ذخائر 16.4ارب ڈالر تھے اور آج27ارب ڈالرہوگئےہیں مشکل وقت سے ‏گزرتے ہیں تومشکل فیصلےبھی کرنےپڑتےہیں مجھےاندازہ ہےلوگ مشکل وقت سے گزارے ہیں ‏ہماری قوم دلیرہے ہماری ٹیکس کلیکشن 3ہزار 800ارب تھی آج4ہزاقر700ارب ہے ریمٹنس19.9ارب ڈالر ‏تھیں آج 29.4ارب ڈالر ہو گئی ہیں، تعمیرات سیکٹرمیں سیمنٹ کی سیل میں42فیصداضافہ ہوا ریکارڈ ‏ٹریکٹر، ریکارڈموٹرسائیکل فروخت کی گئیں گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوااس کامطلب لوگ ‏خوشحال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے10سال میں پنجاب اینٹی کرپشن نےڈھائی ارب ریکور کیے ہمارے3سال ‏میں پنجاب اینٹی کرپشن نےاب تک400ارب ریکورکیا نیب نے18سال میں اب تک290ارب ‏روپےریکورکیےتھے جب کہ ہمارے 3سال میں نیب نے519 ارب روپے ریکور کیے ہیں۔

احساس پروگرام

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نےفیصلہ کیاتھاہم نیچےسےلوگ اٹھائیں گے غریب طبقےکی ‏مدد کیلئےحکومتی رقم110سے260ارب پرلےگئےہیں احساس پروگرام کو کورونا وبا میں ورلڈبینک نے ‏تیسری ریٹنگ دی احساس پروگرام کےذریعےخواتین کی مددکیلئےاقدامات اٹھارہےہیں خواتین کی ‏بہترین مددکاطریقہ ان کوتعلیم دیناہے احساس پروگرام میں لڑکیوں کیلئےاسکالرشپس لڑکوں ‏سےزیادہ ہیں کبھی کسی نےدوسرےملک سےآکرخواتین کوحقوق دلوائےہیں خواتین میں ‏اپنےحقوق لینےکی طاقت ہےہمیں بس انہیں تعلیم دلوانی ہے۔

افغان خواتین

وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ٹی وی میں افغانستان سےمتعلق دیکھ رہاہوں کہتےہیں خواتین پرظلم ‏ہو گا کبھی کسی نے دوسرے ملک سے آکر خواتین کو حقوق دلوائےہیں خواتین میں اپنےحقوق ‏لینےکی طاقت ہےہمیں بس انہیں تعلیم دلوانی ہے۔

جنسی جرائم

وزیراعظم نے بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنسی ‏جرائم بہت تیزی سےبڑھ رہےہیں مینارپاکستان واقعے انتہائی شرمناک ہے موبائل فون کے مثبت ‏استعمال کو پروان چڑھانا ہے ہمیں اپنے بچوں کی کردار سازی اور شخصیت کو بنانا ہے۔

Comments

- Advertisement -