کراچی : دعا زہرہ کے والد کے وکیل نے کہا ہے کہ دعا زہرا ابھی کم عمر اور نابالغ ہے ، ہم نمرہ کاظمی جیسی رپورٹ تسلیم نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دعازہرا کیس کی سماعت کے بعد دعا زہرہ کے والد اور ان کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کی۔
دعا زہرا کے والد نے شکوہ کیو کہ پولیس نے تعاون نہیں کیا، بچی سے ایک سیکنڈ کیلئے بھی بات کی مہلت نہیں دی گئی لیکن جب میڈیکل رپورٹ آئے گی تو دعا کی عمر چودہ سال ثابت ہوجائے گی۔
وکیل نے کہا کہ 2ماہ تک دعازہراان کےپاس تھی ، ہمیں لگ رہا ہے کہ دعازہراذہنی طورپرتھکاوٹ کاشکارہے، وہ سندھ سے گئی ہے، مقدمہ یہاں درج ہوا تو قانون بھی یہاں کا ہی لاگو ہوگا۔
دعا زہرہ کے والد کے وکیل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں16سال تک کی عمر میں نکاح ہوسکتاہے لیکن سندھ میں 18سال تک کی عمر میں نکاح کاقانون ہے، سندھ کےقانون کی لاقانونیت کی گئی ہے، تاہم میڈیکل آنے کے بعد صحیح عمر کا معلوم ہو جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ان کے پیچھے چھپے گینگ والے بھی ظاہر ہو جائیں گے، ثبوت کو دیکھتے ہوئے عدالت فیصلہ کرے گی۔
وکیل نے واضح کہا کہ دعازہرا ابھی کم عمر اور نابالغ ہے، حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگا، ہم نمرہ کاظمی جیسی رپورٹ تسلیم نہیں کریں گے۔
عدالت کی ہدایت پر بچی کے میڈیکل کے بعد8 تاریخ کو پیش کیا جائے گا اور اگلی پیشی تک دعا زہرہ کودارالامان میں رکھا جائے گا جبکہ دعا کے شوہر ظہیر کو8 تاریخ تک ریمانڈ پر رکھا جائے گا۔