بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

نیا نیب آرڈیننس نہیں لانے دیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پوری پارٹی نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے، میاں صاحب نے اپنے بیانیہ پر ڈٹے رہنے کا پیغام دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نیب کا ظلم سہہ لیا اب حکومت کی باری ہے، نیب قانون میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نیا نیب آرڈیننس نہیں لانے دیں گے، جو نیب اپوزیشن کے لیے تھا وہی اب حکمرانوں کے لیے بھی رہے گا۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے باقی رہنے کا اب ارادہ نہیں ہے، موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے۔

پیلزپارٹی کی بیک ڈور ڈپلومیسی کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں مفروضوں پر بات نہیں کرسکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے بجائے اپنے اراکین کی فکر کرے ، وقت آنے پر استعفے بھی دیں گے ، لانگ مارچ بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا حکم ہے کہ حکومت کی نااہلی سے عوام کو آگاہ کریں جبکہ تحریک عدم اعتماد پر بات کی ہے معاملے کو پی ڈی ایم میں لائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں