منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘نبی ﷺ کی شان مقدم ہے، یورپی یونین کے کہنے پر قانون تبدیل نہیں کریں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے لئے نبی ﷺ کی شان سب سے زیادہ ‏مقدم ہے یورپی یونین کے کہنے پر قوانین میں تبدیلی نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یورپی ‏یونین نےاپنانکتہ نظرپیش کیاہے یورپی یونین ہمیں یہ نہیں کہہ سکتاآپ کو کیا کرنا ہے کیا نہیں، ‏ہمیں اپنےفیصلےخود کرنے ہیں کسی کے کہنے پر نہیں کریں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ہم اپنےقوانین خود بناتےہیں ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہ کرے، یورپی یونین کی ‏قراردادسےہمیں کوئی فرق نہیں پڑےگا بیرونی ممالک کےدباؤسےہم اپنےقوانین تبدیل نہیں ‏کرسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارےلئےنبی ﷺ کی شان سب سےزیادہ مقدم ہے یہ نہیں ہوسکتاکہ ‏کوئی ہمیں کہےکہ اپنے قوانین تبدیل کریں، یورپی یونین کےکہنےپرہم قوانین میں تبدیلی نہیں کریں ‏گے کوئی دوسراملک پاکستان کو خارجی، داخلی معاملات پرڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کیاقوانین ہوں گےیورپی یونین فیصلہ نہیں کرسکتا، ماضی میں کرپشن ‏کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا، اپوزیشن سےمسلسل کہہ رہےہیں انتخابی اصلاحات پرساتھ بیٹھیں، ‏انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کا رویہ آپ سب نےدیکھ لیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں