اشتہار

’چین کو اپنا رول ماڈل بنالیں تو پاکستان بھی جلد رول ماڈل بن جائے گا ‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، چین کو اپنا رول ماڈل بنالیں تو پاکستان بھی جلد رول ماڈل بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو پاکستان کے لیے منفی ہو، جس منصوبے پر 22 کروڑعوام کا پیسہ لگا ہو اس کو مکمل کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انٹرسٹ اور قرضے کی قسط 25 ارب روپے سالانہ ہے، پنجاب اور وفاق حکومت 5 ارب کی سبسڈی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، چین کو اپنا رول ماڈل بنالیں تو پاکستان بھی جلد رول ماڈل بن جائے گا۔

- Advertisement -

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سی پیک کی محافظ صرف حکومت یا فوج نہیں، پاکستان کے 22 کروڑ عوام سی پیک کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیڈرکرپشن زدہ نہ ہوں تو ملک ترقی کرسکتا، سی پیک کسی خاندان کا نہیں،اسٹیٹ ٹو اسٹیٹ پراجیکٹ ہے۔

پاکستان نےسی پیک پرامریکی تنقید مسترد کردی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے پاک چین راہداری منصوبے پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق تجزیے کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

ترجمان وزارت منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ سی پیک قرضے کے لحاظ سے پاکستان کے لیے مشکل نہیں پیدا کرے گا، سی پیک کا قرضہ مجموعی قرضے کا 6 فیصد ہے مگریہ ترقی کا باعث بنے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں