اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کومشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فون کیا اور سندھ میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بالخصوص کراچی کےحالات سےآگاہ ہوں،لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کا انتظام کیاجائے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کراچی کو مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملیر،ویسٹ میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جا رہا ہے،باقی علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں شروع کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کی سڑکیں ایک بار پھر تالاب بن گئیں جبکہ شدید بارش سے حدنگاہ بھی کم ہوگئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا تھا لیکن بارش کا سسٹم کمزور ہونے کی بجائے دوبارہ زور پکڑ رہا ہے، کمزور ہوتا ہے سسٹم بلوچستان سے آنے والے سسٹم سے مل کر مضبوط ہوگیا، بلوچستان سے آنے والے سسٹم کے بقیہ حصے نے اسے مضبوط کر دیا ہے اور دباؤ کے زیر اثر کراچی میں بادل برس رہے ہیں۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ شہر میں رات 11 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور کل بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں