لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری رائے ونڈ مارچ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور کہا ہے کہ کارکنوں کی خواہش کے باوجود رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے۔
No march to Raiwind, neither now, nor later… by arynews
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے کہ کارکن اشتعال میں آجائیں اور حکومت جو ایک سانحہ مڈال ٹاؤن کی تیاری کیے بیٹھی اُسے خون ریزی کا موقع مل جائے۔
انہوں نے اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی خواہش اور رائے کے باوجود رائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے اور یہ فیصلہ میں نے بحثیت سربراہ جماعت کے کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے گھروں پرحملہ کرنا شریف برادران کی روایت ہے لیکن ہم ان کی طرح گھٹیا سطح پرنہیں جائیں گے اوررائے ونڈ مارچ نہیں کریں گے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے درمیان لوگوں کو یاد دلایا کہ نوازشریف نے چوٹی زیریں میں پورا لشکر لے کر سابق صدر فاروق لغاری کے گھر پردھاوا بولا تھا اور ہمارے سیکریٹریٹ اور گھر کے سامنے بے گناہ کارکن شہید کئے گئے پورے پنجاب میں ہمارےخلاف ریاستی دہشت گردی کی گئی۔
قائد پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی اپنی تحریک کو پر امن رکھا ہے، پوری زندگی کبھی کارکنوں کو اسلحہ نہیں دیا، صرف اور صرف ان کے گارڈز کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے اس لیے تمام کارکن شہید بھی ہوجائیں لیکن جوابی کارروائی نہیں کریں گے لیکن ضرورت پڑی تو جمہوری حدود میں رہ کراحتجاج کریں گے۔