غزہ: حماس کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حماس کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل اور دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
ترجمان القدس ابو حمزہ نے کہا ’’ہم کسی حالت میں رحم کے لیے دشمن کے آگے سفید پرچم نہیں لہرائیں گے، چاہے جنگ کتنی ہی طویل ہو جائے، ہم اپنی زمین کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، ظلم کو برداشت کریں گے لیکن اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘
أبو حمزة المتحدث باسم سرايا القدس: لو اجتمعت قوى الأرض جميعا فلن تحرر أسيرا واحدا pic.twitter.com/0thr99regX
— الجزيرة مباشر (@ajmubasher) December 12, 2023
انھوں نے کہا کہ عام شہریوں پر بمباری بزدل دشمن کا حواس باختہ ہونے کی نشانی ہے، ہم صہیونی امریکی قبضے کے خلاف ایک کھلی جنگ لڑ رہے ہیں، یمن، عراق اور لبنان کی مزاحمتی تنظیموں کے بھی شکر گزار ہیں۔
ترجمان القدس نے واضح کیا کہ آج کی یہ جنگ حماس کی مزاحمت کو ختم کرنے یا قیدیوں کی بازیابی کے لیے نہیں ہے، بلکہ اسرائیل فلسطینی عوام اور اس کی مزاحمت ختم کرنا چاہتا ہے، اس لیے اس جنگ میں ہمارے پاس جیتنے کے عزم کے سوا کچھ نہیں ہے۔