اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کرنے کا مشن

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ جرمنی میں آج کمیونٹی کارنیول میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسئلہ کشمیر کو یورپ سمیت دنیا بھر میں اجاگر کیا جارہا ہے، جس کا مقصد بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کرنا ہے۔

علی رضا سید کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ہونے والے کارنیوال میں کشمیری تصاویروبینرز سے آراستہ ٹرک بھی شامل ہوگا، ہمارا مقصد کشمیریوں کی بات کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگر کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، گزشتہ سال بھی کشمیر کونسل ای یو کا وفد کارنیول میں شریک ہوا تھا۔

مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو

خیال رہے کہ دو روز قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

دوسری جانب 27 ستمبر کو وزریرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کچھ چھپا نہیں رہا تو انکوائری کمیشن بنانے کیلئے حمایت کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں