تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

افغان شائقین کے رویے پر پی سی بی کا بیان آگیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے گزشتہ روز پاک افغان میچ کے بعد افغان شائقین کے رویے کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کے ساتھ پرتشدد رویے کی نشاندہی نہیں کرسکتے اس سے ماحول خراب ہوتا ہے جو کرکٹ میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ یہ واقعہ ہوا ہے جیت یا ہار کھیل کا حصہ ہے۔ جذبات کو قابو میں رکھنا چاہیے کیونکہ اگر آپ ایسا ماحول نہیں بنا سکتے تو آپ کرکٹ کھیلنے والے ملک کے طور پر آگے نہیں بڑھ سکتے۔.

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر آئی سی سی کو لکھیں گے اور اپنے خدشات ظاہر کریں گے کیونکہ ہم اپنے مداحوں کے مقروض ہیں اور ان کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا تھا ہماری کرکٹ ٹیم بھی خطرے میں پڑ سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا احتجاج آئی سی سی کے ساتھ شیئر کریں گے اور پروٹوکول کے مطابق کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ افغان ٹیم کی شکست کے بعد افغان شائقین کی اسٹینڈز کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی شائقین پر حملہ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -