اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ضعیف اور معذور افراد اب آن لائن ریلوے ٹکٹ بک کروا سکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان ریلوے نے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ کے لئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے جس سے پاکستان ریلوے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد مستفید ہو سکیں گے۔

ڈائریکٹر آئی ٹی کے مطابق وہ تمام ضعیف العمر شہری اور معذور افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہے اُن کو ای ٹکٹنگ کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ریلوے ویب سائٹ www.pakrail.gov.pkسے ای ٹکٹنگ فارم برائے ”ضعیف العمر شہری اور معذور افراد“ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا یا یہ فارم متعلقہ بکنگ / ریزرویشن دفاتر سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بعد ازاں فارم کے دو سیٹ بھر کر متعلقہ بکنگ / ریزرویشن دفاتر میں جمع کروائے جائیں گے۔ فارم جمع کرانے کے فوری بعد پاکستان ریلوے سے پہلا ٹکٹ خریدتے ہی ضعیف العمر شہری اور معذور افراد آن لائن رعایت حاصل کرنے کے مجاز ہوںگے۔

اکاؤنٹ کھولنے کے لئے ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کو اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ یہ وہی تفصیلات ہوں گی جو آپ نے متعلقہ بکنگ آفسز میں جمع کروائیں تھیں۔

تصدیق کے بعد اس اکاؤنٹ سے بکنگ کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اگر متعلقہ ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کی طرف سے مہیا کردہ معلومات ریلوے ریکارڈ کے ساتھ میچ کر جاتی ہیں تو یہ سہولت خود بخود اپلائی ہو جائے گی، بصورت دیگر نارمل بکنگ کرائی جا سکے گی۔

باقی تمام شرائط و ضوابط دوسرے ای ٹکٹنگ مسافروں جیسی ہوں گی۔ ضعیف العمر شہری اور معذور افراد کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ وہ دوران سفر اپناشناختی کارڈچیک کروائیں گے، اسی طرح کا طریقہ کار موبائل اپلیکیشن پر بھی موجود ہے۔ عوام کی سہولت کے لئے فارم کی کاپی بھی پریس ریلیز کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں