بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

آپریشن رد الفساد، بلوچستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ سے اسلحہ بارود برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : آپریشن رد الفساد کے تحت حساس اداروں اور پولیس کی بانڈہ سپاں میں کارروائی کے دوران بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے اعلان کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی ایس پی کینٹ پولیس قمر حیات کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران ایک گھر سے 15 کلوبارود، 10 کلوکھاد، ڈیٹونیٹرز،
100 میٹرتار، اسلحہ اور فیکس مشین بر آمد کر لی گئی ہے۔

تاہم ملزمان چھاپے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گے اس لیے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے تاہم کینٹ پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

ڈی ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کچھ شواہد اکھٹے کیے ہیں جن کی بنیاد پر امید ہے کہ جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقےکلی شاہ کاریز سےتیئس بارودی سرنگیں برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ ایک کارروائی میں کوہاٹ سے بھی اسلحے کی بڑی مقدار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں