کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بس اڈے کے قریب چھاپہ کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا جو ممکنہ طور پر شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ پشاور سے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپا کر کراچی اسمگل کیا گیا تھا، اسلحہ بس سے اتار کر رکشے میں لے جایا جا رہا تھا کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی اور رکشہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
- Advertisement -
حکام کے مطابق اسلحہ میں 30 سے زائد 9 ایم ایم پستول، گولیاں اور بڑے ہتھیار بھی شامل ہیں، ملزمان کے ہینڈلرز کی گرفتاری کیلیے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان، اسلحہ اور رکشہ محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔