تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جنگی ہتھیاروں کی برآمدگی کا معاملہ: گینگ وار کے منظم نیٹ ورک کے شواہد پولیس کو مل گئے

کراچی : بھیم پور میں دفن جنگی اسلحے کی برآمدگی کے معاملے پر سیکیورٹی حکام نے بلڈنگ کے منشی اور دو گودام مالک کے بیانات قلمبند کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بھیم پور میں واقع گودام سے جنگ میں استعمال ہونے والا ناکارہ اسلحہ برآمد کیا تھا، جس سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈنگ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اسلحے سے متعلق کچھ نہیں جانتے، 2007 سے بلڈنگ میں دکان چلانے والا بھی اسلحے کی موجودگی سے لاعلم نکلا حتیٰ کہ سال 2003 سے بلڈنگ کے منشی بھی اسلحے سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماضی میں علاقے میں گینگ وار کے منظم نیٹ ورک ہونے کے شواہد پولیس کو مل گئے ہیں اور اسی بلڈنگ کے تاجروں کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں بھی دی گئی ہیں۔

پولسی کا مؤقف ہے کہ اسلحے کی تلاش میں کی جانے والی کھدائی مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد ضلع وسطی کی پولیس کی جانب سے مقدمہ تھانہ نیپئر میں درج کرایا جارہا ہے۔

پولیس کی جانب سے زمین سے برآمد ناکارہ ہتھیاروں کی گنتی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، برآمد اسلحے میں 63 ریوالورز، 183 اسٹین گن، 13 اینٹی ائیر کرافٹ گن، ایل ایم جیز، 6 ماؤزر اور مختلف ہتھیاروں کے بیرل شامل ہیں۔

گودام میں اسلحہ 5 فٹ گہرائی میں مدفون تھا، پولیس کا مؤقف

پولیس کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ فلور پر 3 سے ساڑھے 3 فٹ تک کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا، کھدائی کے دوران برآمد ہونے والا ایک بھی ہتھیار قابل استعمال نہیں۔

Comments

- Advertisement -