اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی میں بوندا باندی ، موسم خوشگوار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک بونداباندی کاسلسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، صدر، شارع فیصل ، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی اور ملیر میں صبح سویرے رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم ابرالود ہے اور موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چند روز تک شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

محکمہ موسمیات نے آج  ٹھٹھہ، بدین،سانگھڑ، تھرپارکراورمیرپورخاص میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بلوچستان ،پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی بادل برسنے کی توقع ہے، موسلادھاربارش سے نشیبی علا قے زیر آب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لیںڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور اوراوکاڑ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ بہاولنگر میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں