اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک میں موسم ابرآلود رہے گا، بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان،کشمیر ،کوئٹہ،ژوب،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ اوراسلام آباد میں میں بھی بارش کا امکان ہے، علاوہ ازاں گلگت بلتستان اورکشمیرکے پہاڑوں پربرفباری کا بھی امکان ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا، 23 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح کےوقت ہلکی بارش کا امکان ہے
واضح رہے کہ 23 مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں اہمیت حآصل ہے، اس روز کو یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے، مسلح افواج کی جانب سے پریڈ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے.