رمضان المبارک کے دوران کراچی کا موسم انتہائی خوشگوار رہا تاہم اب شہریوں کو عید الفطر کے دنوں میں موسم کی صورتحال کی فکر ہے۔
محکمہ موسمیات نے اس متعلق پیشگوئی کی ہے کہ عید کے دوران شہر میں مسلسل تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلوچستان میں داخل مغربی سلسلے کے سبب ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
پیشگوئی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران تند و تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ بسا اوقات 50 تک بڑھ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت معتدل رہ سکتے ہے، مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔