کراچی: ماہر موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں اندرون سندھ اور دو روز کے دوران کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
ماہر موسمیات ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ مون سون کی ہوائیں سندھ میں داخل ہورہی ہیں، حیدرآباد اورمیرپور خاص میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں اور کل شام یا رات بدین اور ٹھٹھہ میں بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
ماہرموسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے.
دریں اثنا محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو مون سون بارش متوقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم میرپور خاص، حیدرآباد، قلات ،مکران ، بہاولپور ، ڈیرغازی خان اور سکھر ڈویژن کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔