اشتہار

ملک بھر کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / گلگت بلتستان / لاہور : محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے اکثر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔

ملک بھر میں رخصت ہوتی ہوئی سردی جاتے جاتے اپنے رنگ دکھانے لگی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ کالام، استور، مالم جبہ اور چترال میں موسم شدید سرد ہے۔

اسکردو میں برفباری نے خوبصورت نظارے سجادیئے، سڑکیں برف کے نیچے چُھپ گئیں، اس کے علاوہ لوئر دیر میں برفباری اور بارش کے بعد بادلوں سے جھانکتی ہوئی سورج کی کرنیں اور ٹھنڈی ہوائیں موسم کو مزید سہانا اور دلکش بنا رہی ہیں۔

- Advertisement -

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم شدید سرد ہے، زیارت میں برفیلی ہوائوں نے شہریوں کی قلفی جمادی۔ دوسری جانب کراچی میں دھوپ چھاؤں کا کھیل بھی جاری ہے، سنہری دھوپ میں شہر کا حسن نکھر آیا۔

اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا جس کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، تاہم کسی حادثے یا ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں