ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مون سون کے دوران10 سے 20 فیصد زائد بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سال ملک بھرمیں مون سون کی بارشیں دس سے بیس فیصد زیادہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق موسم کاحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس بار بارشیں زوردار ہوں گی، جون کے تیسرے ہفتے میں مون سون کی انٹری ہوگی اور یہ سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

اس دوران ملک بھر میں ماضی کی نسبت دس سے بیس فیصد زیادہ ابرکرم برسے گا۔ مون سون کا آغازشمالی علاقوں سے ہوگا، جہاں خوب بارشیں ہوں گی، دوسرے مرحلے میں کشمیر، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں برسات ہوگی اور یہ سلسلہ سندھ تک جا پہنچے گا۔

اس سال تھر میں بھی جل تھل ایک ہوگا، مون سون کے دوران ہونے والی شدید بارشوں سے مختلف علاقوں میں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ملک میں مختلف شہروں میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا، محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران مزید پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، لاہور ، بالاکوٹ ،سوات ،مانسرہ، مری، چکوال،منڈی بہاوٗالدین،جہلم،سیالکوٹ،گوجرانوالہ، گجرات، سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں ابر رحمت کھل کر برسا۔

کراچی میں بھی موسم خوشگوار رہے گا اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران بالائی علاقوں میں مزید پری مون سون بارشوں کا امکان ہے، آج(شام یا رات) کشمیر، اسلام آباد، بالائی ،جنوبی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین مہینے میں ہونے والی مون سون کی بارشیں دس سے بیس فیصد زیادہ ہوگ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں