پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

آئندہ دو سے تین روز میں پری مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گرمی سے نڈھال شہریوں کے لئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں پری مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو سے تین روز میں بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، راولپنڈی،اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ ہزارہ،مالاکنڈ ،فاٹا،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش ہوسکتی ہے ۔

ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملتان، ڈی جی خان اورحیدر آباد،کراچی،سکھر،میرپور خاص میں گرد آلود ہواچلنے کا امکان ہے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد، دادو، سبی، میں پڑی جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں