جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ٓآج کہاں کہاں بجلی کڑکے گی، بادل گرجے اور برسیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے وسیع علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور آندھی چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گرد ونواح  میں آندھی، بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے جب کہ کوئٹہ ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آْئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ جن علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے ان میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ایبٹ آباد، کوہستان، ہری پور، کوہاٹ ودیگر شہر شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے اور ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے تحت متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کے پی میں سب سے زیادہ بارش کاکول میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مالم جبہ میں 15، بالا کوٹ میں 10، سیدو شریف اور تیمر گرہ میں 9 جب کہ دیر میں 8 اور پشاور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں