کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روزمیں راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہورسمیت گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، کوئٹہ،قلات ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت استور،پاراچنار اور سکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔