جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

خاتون میزبان نے خبروں کے دوران بچے کو کیوں اٹھالیا؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا : امریکی ٹی وی چینل کی ایک خاتون میزبان کو موسم کی خبریں سناتے ہوئے ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جسے دیکھ ناظرین بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیلی وژن سے وابستہ ایک خاتون میزبان لیزلی لوبیز کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ براہ راست نشریات کے دوران غیر متوقع طور پر اچانک ان کا ننھا سا بیٹا آکر ان سے لپٹ جاتا ہے۔

اپنے دس ماہ کے بیٹے نولان کے آنے پر وہ پہلے تو مسکرائیں لیکن خاتون میزبان نے حواس باختہ ہونے کے بجائے بچے کو گود میں اُٹھالیا اور اپنی خبریں مکمل کیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹیلی وژن چینل کی نیوز اینکر لیزلی لوبیز کورونا ایس او پیز کے باعث ’’ ورک فرام ہوم‘‘کر رہی ہیں لیکن اس دوران پیش آنے والے اس واقعے نے انہیں عالمی شہرت دلادی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا اور ماں کی محبت کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں