جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے، جنوب مشرق سے ہوا 13 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے پیر کے دوران بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور دادو میں آج اور کل بادلوں کے برسنے کا امکان ہے

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگڑھ، حیدر آباد، شہید بے نظیر آباد، بدین، ٹھٹھہ اور دادو میں آج اور کل بادلوں کے برسنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں