اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالائی علاقے اور شمالی بلوچستان میں سردی عروج پر ہے، جبکہ کراچی میں بھی ٹھنڈ نے اپنی موجودگی کا احساس دلادیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں سرد اور خشک موسم کا راج ہے، بالائی علاقوں مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی حصوں میں کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے، گلگت چترال اور دیر میں بادل چھائے ہو ئے ہیں۔
اسکرود میں پارہ منفی پانچ اور استور میں منفی چار تک گرگیا، شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔
کوئٹہ، چمن اور قلات یخ بستہ ہواؤں کی ذد میں ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادلوں کے برسنے او اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی نوید دی ہے۔