اشتہار

رواں سال موسم سرما طویل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، رواں سال موسم سرما طویل ہونے کا امکان ہے، بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

ملک بھر میں موسم نے رنگ بدلنا شروع کردیا ہے، پہاڑی اور بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ لاہور پشاور، اسلام آباد میں ہونیوالی بارشوں نے سردی کی دستک دینا شروع کردی ہے، شہرِ اقتدار اسلام آباد میں گہرے سیاہ بادلوں نے نہ صرف ڈیرے جمالیے بلکہ جم کر بھی برسے، شہر کا موسم سہانا ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناران، کاغان اور گلگت میں شدید برفباری جاری ہے، برفباری سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے بعض علاقوں میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے.

- Advertisement -

پنجاب کے بیشتر شہروں ننکانہ صاحب، جھنگ، فیصل آباد، عارف والا، جڑانوالہ، جہانیاں اور نارووال میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو شدت سے بہتر اور قدرے سرد موسم کی نوید سنائی ہے، اہل کراچی فی الحال بارشوں سے تو نہیں البتہ ٹھنڈی ہواؤں سے ضرور لطف اندوز ہوسکیں گے.

راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے۔، مظفر آباد اور دیامر کی بالائی پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں