منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

معروف گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معروف گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں گلوکار ہارون رشید شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انہوں نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سادگی سے شادی کی۔

ہارون رشید اور ان کی دلہن فروا نے سفید اور سنہری رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، دلہن نے پھولوں کا زیور بھی پہنا تھا۔

- Advertisement -

گلوکار کی شادی میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی، ہارون کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔معروف گلوکار کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار ہارون نے پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل سونگ ’تیار ہیں‘ گایا تھا، گانے میں علی عظمت اور عاصم اظہر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اچانک شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ دونوں اداکار 70 برس کی عمر میں 4 اپریل کو خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

لاک ڈاؤن کے دوران شوبز سے ایک اور شادی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان اپریل کے آخری ہفتے میں سادگی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران ایک اور پاکستانی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے بھی کم لوگوں کی موجودگی میں شادی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ دونوں اپنے قریبی عزیزوں کی موجودگی میں جمعۃ الوداع کے دن نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں