پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

اداکار عثمان مختار بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار عثمان مختار بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کرونا لاک ڈاؤن کے باعث اداکار نے سادگی سے شادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار زنیرا انعام سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، انہوں نے ایک مختصر تقریب میں زنیرا انعام سے نکاح کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار اپنی اہلیہ کے ہمراہ عروسی جوڑے میں تصویر کی اور کیپشن دیا کہ ہماری شادی 2 اپریل کو ہونا قرار پائی تھی تاہم کرونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج ہی شادی کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں کرونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامے ’انا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے عثمان مختار نے بتایا کہ اہلیہ اور انہوں نے شادی سے قبل کرونا ٹیسٹ بھی کروایا تھا۔

اداکار نے تصویر کے ساتھ اپنی اہلیہ کےلیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا، انہوں نے کہا کہ زنیرا مجھے دنیا کا خوش قسمت ترین شخص بنانے کےلیے شکریہ، بہت عرصے بعد مجھے اتنی بڑی خوشی نصیب ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں