جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

سی اے اے کی زمین پر قائم ہالز اور کلب میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سپریم کورٹ احکامات پر سی اے اے کی اراضی پر قائم کلب میں شادیوں کی تقریب پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آج ( 31 اکتوبر ) رات 12 بجے سے سول ایوی ایشن کلب میں کسی بھی قسم کی شادی بیاہ کی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پہلے سے طے شدہ تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے اور صارفین کو دس دنوں میں ان کی رقوم واپس کردینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی اے اے کی اراضی پر دیگر شادی ہالز مارکی مالکان کو بھی ان کے سیکیورٹی ڈپازٹ واپس کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ احکامات کے باوجود سی اے اے زمینوں پر قائم شادی ہالز اور کلب میں شادیوں کی تقریب کی وڈیو سامنے آئی تھی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں