منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شادی میں دیا گیا تحفہ دھماکے سے پھٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کے موقع پر تحفے میں دیا جانے والا ’ٹیڈی بیئر‘ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دلہا اور اس کا تین سالہ بھتیجا زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع نوسری میں واقع گاﺅں وانسد کے رہائشی لتیش گویت کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی دلہا اور دلہن کو شادی میں فیملی اور دوستوں کی طرف سے ڈھیر سارے تحائف دیئے گئے تھے جنہیں لتیش اور اس کا بھتیجا کھول رہے تھے۔

انہوں نے ایک پیکنگ کھولی تو اس میں سے ایک خوبصورت ٹیڈی بیئر نکلا دونوں نے اسے چلانے کے لیے چارجنگ پر لگایا تو وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اس ٹیڈی بیئر میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا اور یہ تحفہ دلہن کی بڑی بہن جگریتی کے دوست راجیش پٹیل نے دیا تھا وہ دراصل جگریتی کو دوستی ختم کرنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتارنا چاہتا تھا تاہم جگریتی نے اس کا بھیجا گیا تحفہ لتیش کو شادی کے تحفے کے طور پر دے دیا تھا۔

پولیس نے راجیش پٹیل اور اس منصوبہ بندی میں شامل اس کے دوست منوج کو گرفتار کر لیا ہے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے دھماکے کی جگہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں جن کا تجزیہ کرکے دھماکہ خیز مواد کے بارے میں حتمی رپورٹ دی جائے گی۔

he son-in-law was seriously injured in the explosion. (Image: News18)

پولیس کے مطابق راجیش نے جگریتی کی ایک سہیلی کے ذریعے یہ تحفہ اس تک پہنچایا تھا اور خاتون نے اسے اپنے بہنوئی کو شادی کے تحفے کے طور پر دے دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجیش اور جگریتی کئی سال تک دوست رہے تاہم کچھ ہفتے قبل جگریتی نے اس سے دوستی ختم کردی تھی جس پر راجیش نے اسے قتل کرنے کی نیت سے ٹیڈی بیئر میں دھماکا خیز مواد نصب کرکے اسے تحفے کے طور پر بھجوا دیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں