جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بہاولپور: باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات یزمان سے احمد پور شرقیہ جارہی تھی، واقعے کی اطلاع گھر والوں کو دی گئی تو شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا، لواحقین کے عزیز واقارب دل سوز خبر سنتے ہی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گذشتہ سال چودہ فروری کو بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جاگری تھی، جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے، جاں بحق افراد میں دلہا کے 2 بھائی بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں